کامیاب جوان پروگرام کے تحت چالیس ارب روپے قرضہ فراہم کر کے 26 ہزار خاندانوں کو روزگار فراہم کیا گی :عثمان ڈار
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کے تحت چالیس ارب روپے قرضہ فراہم کر کے 26 ہزار خاندانوں کو روزگار فراہم کیا گیا ہے،خیبر پختونخوا میں صحت انصاف پروگرام سے غریب عوام کو سہولیات فراہم کی جار ہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو کامیاب جوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ کمزورطبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو کامیاب جوان پروگرام میں شامل کیاگیا ہے، اس ماہ سے کامیاب پاکستان پروگرام بھی شروع کیا گیا ہے،کامیاب پاکستان سے بھی نوجوان قرضہ لےسکیں گے،انہوں نے کہا کہ پانچ پروگراموں میں نوجوانوں کو شامل کیا گیا ہے،نوجوانوں کو اپنے پیروں پر کھڑے کرنے کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں
انہوں نے کہا کہ چین بھی انسانی وسائل کی وجہ سے آگے جا رہا ہے،نوجوانوں کو مختلف سکلز سیکٹرز میں سکالر شپ دیئے جا رہے ہیں،نوازشریف نےدس لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کئے تھے یہ لیپ ٹاپ انہوں نے صرف اپنی تصاویر لگانے کیلئے تقسیم کئے تھے ،لیپ ٹاپ سکیم سے کسی نوجوان کو روزگار نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔