میاں جاوید گروپ کے چیئرمین میاں جاوید ارائیں- سیاست کو عبادت سمجھ کر میدان میں آئے ہیں
خانیوال -میاں جاوید گروپ کے چیئرمین میاں جاوید ارائیں نے کہا ہے کہ سیاست کو عبادت سمجھ کر میدان میں آئے ہیں گزشتہ طویل عرصہ سے علاقے میں تعلیم،صحت اور انسانی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں اور مستقبل میں اسے مذید وسعت دینے کے پروگرام بنائے ہیں۔وہ نواحی علاقے جیمس آباد میں میاں مختار شیر،میاں ممتاز شیر اور میاں الطاف شیر کی جانب سے منعقد کئے گئے جلسے سے خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر محمد عمر انجم ، میاں اصغر کمبوہ ، میاں عبدالروف، اے ڈی تحسین، میاں طارق بٹ ، ملک وقار کمبوہ نشتر فارمیسی ، میاں محمد زبیر، ڈاکٹر شہزاد انجم ، امین الرحمن چوھدری اور دیگر شخصیات بڑی تعداد میں موجود تھیں۔میاں جاوید ارائیں نے کہا کہ ھمارا علاقہ دیگر علاقوں کے مقابلے میں بہت پسماندہ ہے۔ھمارے بیٹے اور بیٹیاں یونیورسٹی کیمپس اور زرعی کالج سے محروم ہیں ھم اس محرومی کو دور کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ھم ڈسٹرکٹ ھیڈ کوارٹر ھسپتال خانیوال میں سو بیڈ وارڈ ،تھیلسمیا سینٹر بنوانے جارہے ہیں اور وھاں خانیوال کے بچوں کو بھرتی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ خانیوال کو بدلنے کے لئے اچھی قیادت کا انتخاب ضروری ہے۔ڈاکٹر شوکت شاھین نے اپنے خطاب میں کہا کہ میاں جاوید جو پروگرام لے کر حلقہ 151 خانیوال میں آئے ہیں پورا علاقہ انکے ساتھ ہے۔میاں مختار شیر،میاں ممتاز شیر،میاں الطاف شیر نے اپنے خاندان،کمبوہ برادری اور دیگر احباب کے ھمراہ میاں گروپ میں شمولیت اور انکی مکمل حمایت کا اعلان کرتے میاں جاوید گروپ کو علاقے کی ترقی کے لئے نیک فال قرار دیا۔قبل ازیں میاں جاوید ارائیں جب جیمس آباد جلسہ گاہ پہنچے تو عوام نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے اور پرجوش نعرے لگا کر استقبال کیا ۔