کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 45 لاکھ مستحق خاندانوں کو ایک ہزار ارب روپے مالیت کے قرضے فراہم کئے جائیں گے
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت 45 لاکھ مستحق خاندانوں کو ایک ہزار ارب روپے مالیت کے قرضے فراہم کئے جائیں گے جس کا مقصد انہیں غربت سے نکالنا اور اپنے روزگار کمانے کے قابل بنانا ہے۔ وہ آج اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کی تقسیم کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے۔