عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے ملک بھر میں ایک لاکھ ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفس قائم کئے جائیں گے-مراد سعید
وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ عوام کو بہتر خدمات کی فراہمی کے لئے ملک بھر میں ایک لاکھ ڈیجیٹل فرنچائز پوسٹ آفس قائم کئے جائیں گے۔
آج اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دُور دراز علاقوں تک رسائی اور نجی شعبے سے مقابلے کیلئے سات سو پچاس ڈیجیٹل فرنچائز ڈاک خانے پہلے ہی قائم کئے جا چکے ہیں۔