سابق بھارتی میجر نے میڈیا پر کھلم کھلا بلوچستان میں در اندازی کا اعتراف کرلیا
آج ٹیلی ویژن پر براہ راست اعتراف کرتے ہوئے سابق بھارتی میجر گورو آریا کا کہنا تھا کہ میں اعتراف کرتا ہوں کہ میں بلوچستان میں دہشت گردوں سے رابطے میں ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ پاکستانیوں کو سخت جواب دیں گے کہ یہ لوگ 10 نسلوں تک یاد رکھیں گے، بلوچستان میں دہشت گرد میرے دوست ہیں، انکے نمبر میرے فون میں محفوظ ہیں، میں ہر روز ان سے گفتگو کرتا ہوں۔
سابق بھارتی میجر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اپنے دوستوں سے کہتا ہوں کہ بھارت کی پوری آبادی بلوچستان کی علیحدگی کے حق میں ہے، ہم ہندواڑا کا بدلہ لیں گے، ہندواڑہ کا بدلہ بلوچستان میں لیں گے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر فواد چودھری نے لکھا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ سابق بھارتی فوجی ایک مرتبہ پھر بلوچستان میں مداخلت کا اعتراف کر رہے ہیں۔