سنت نبوی اورھم
نبی رحمت کا ہر عمل ویسے تو پوری نوع انسانی کے لئے ہی باعث رحمت ھے مگر مسلمانوں کو خصوصا" رحمت عالم نبی مکرم کی ھر ادا کو کاپی کرتے ھوئے زندگی گزارنی چاھئے۔ رات کی نیند کے بعد چہرے پر ھاتھ پھیرنا تاکہ نیند کی غنودگی سے نکلا جا سکے، سنت رسول ھے اس طرح مسلم شریف میں روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب بیدار ہوتے تو دس بار اللہ اکبر 10 بار الحمد للہ 10 بار سبحان اللہ وبحمدہ دس بار سبحان الملک القدوس، دس بار استغفر اللہ اور دس بار لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھتے تھے۔ہمیں بھی چاہیے کہ ہم بھی یہ دعائیں پڑھیں اور خیر و عافیت کی دعا کریں جاگنے کے بعد یہ دعا پڑھتے الحمدللہ الذی احیانا بعد ما ا ماتنا و الیہ النشور(بخاری) ترجمہ تمام تعریفیں اللہ تعالی کے لیے ہیں جس نے ہمیں مارنے کے بعد زندہ کیا اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے صحیح بخاری
مسواک کرنا تیسری اہم سنت ہے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم جب نیند سے بیدار ہوتے تو پھر مسواک کرتے
(ابو داؤد) اسی طرح رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کاارشاد ھے کہ
جاگنے کے بعد ہاتھوں کو تین مرتبہ دھوئیں (ترمذی شریف)
یاد رکھیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی کرنا ھم سب پر فرض ھے۔ اللہ پاک ھمیں اپنی زندگیاں اسوہ رسول کے مطابق گزارنےکی توفیق عطا فرمائے آمین