سوئس حکومت کا پاکستانی طلبہ کے لیے وظائف کااعلان
(اے پی پی)سوئٹزر لینڈ کی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کر ائندہ تعلیمی سال 2024 25- کے لیے پاکستانی طلباء کے لیے ایک ایکسیلنس سکالرشپ پروگرام کا اعلان کیا ہے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ خواہشمند امیدواروں کے لیے ایک سالہ پوسٹ ماسٹر ریسرچ تین سالہ پوسٹ ماسٹر پی ایچ ڈی اور ایک سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرامز (پی ڈی پی) کا اعلان کیا گیا ہے سوئس سفارت خانے میں درخواستیں جمع کرانے کی اخری تاریخ 30 ستمبر ہے مزید تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں ایچ ای سی کے مقامی ذرائع نے اے پی پی کو بتایا سوئس گورنمنٹ ایکسیلنس سکالرشپ کا بنیادی مقصد ماسٹرز یا پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کرنے والے غیر ملکی محققین کے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنا ہے سکالرشپ کے لیے طالب علموں کا انتخاب فیڈرل کمیشن فار سکالرشپ برائے غیر ملکی طلبہ کی نگرانی میں کیا جائے گا