‘ایک ہی قسم کی تقریر سے عمران خان نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا
ماہر قانون اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ایک ہی قسم کی تقریر سے عمران خان نے اپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا۔
تفصیلات کے مطابق تفصیلات کے مطابق ماہر قانون اعتزاز احسن نے اسمبلیوں کی تحلیل اور عمران خان کے حوالے سے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ‘آف دی ریکارڈ’ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اسمبلیوں کی تحلیل وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے کوئی اور ایسا نہیں کرسکتا۔
ماہر قانون کا کہنا تھا کہ بدحالی آرہی ہے،الیکشن ویسے بھی 3 سے 4ماہ بعد ہونے جا رہے ہیں، حکومت تو اپنے وقت پرانتخابات کرانا چاہتی ہے کیونکہ نگراں حکومت کاسوال ہے۔
اعتزاز احسن نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں عمران خان نےاپنی مقبولیت کو خود نقصان پہنچایا ہے، اپنے ورکرز کو بار بار بلا کر ایک ہی قسم کی تقریر سے مقبولیت کو نقصان ہوا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چاہیے تھا جو فیصلے آج کر رہے ہیں، پہلے کرنے چاہیے تھے اور 5 ماہ پہلے وہ ٹکٹوں کی تیاری شروع کردیتے۔
اعتزازاحسن نے کہا کہ عمران خان کےایک جیسےبیانات سن کرلوگ تھک چکے ہیں، عمران خان کے بیانات کے بجائے لوگ عملی اقدامات دیکھنا چاہتے ہیں۔
پنجاب کے حوالے سے ماہر قانون کا کہنا تھا کہ 35 فیصد پنجاب ن لیگ کے پاس ہے، ن لیگ پنجاب میں وہ کام کرے گی جو نوازشریف یا اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عمران خان جو فیصلے اب کر رہے ہیں، 5 ماہ پہلے کرتے تو انہیں اس کا فائدہ ہوتا۔