وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کئے گئے ریلیف پیکج سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہو گا -فرخ حبیب
اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے اعلان کئے گئے ریلیف پیکج سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم ہو گا۔آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے وسائل کو بروئے کار لایا گیا ہے۔فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے قانون کے مطابق پارٹی فنڈز کا معاملہ اٹھایا، ہمارے پاس جمع کئے گئے ہر روپے کا ریکارڈ موجود ہے اور الیکشن کمیشن کو چار ہزار ڈونرز کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔وزیر مملکت نے الیکشن کمیشن سے کہا کہ جانچ پڑتال کمیٹی کو فعال بنائے تاکہ پاکستان مسلم لیگ نون اور پاکستان پیپلز پارٹی کے معاملے میں بھی پیشرفت ہو سکے، انہوں نے کہا کہ دونوں جماعتوں کو بتانا چاہئے کہ انہوں نے اپنے اکائونٹس کیوں پوشیدہ رکھے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت فرخ حبیب نےآج ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی شاندار پالیسیوں کے نتیجے میں کورونا وائرس کی وباء سے قطع نظر ملک کی معیشت ترقی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران 3 ہزار 799 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 300 فیصد زائد ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت کے آخری سال میں مجموعی طور پر 3 ہزار 800 ارب روپے ٹیکس جمع کیا گیا۔