پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت کی بیڈ گورننس کے خلاف گھوٹکی سے مارچ کا آغاز کر دیا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سندھ حکومت کی بیڈ گورننس کے خلاف گھوٹکی سے مارچ کا آغاز کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں لاڑکانہ عوامی اتحاد کی جانب سے رائل چوک پر پنڈال سجا دیا گیا، پنڈال میں موجود کارکنوں کا کہنا ہے کہ آج کا عوامی سونامی اس بات کا ثبوت ہے کہ لاڑکانہ کے عوام نے دیگر سیاسی جماعتوں کو مسترد کردیا اور وزیر اعظم عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیاہے۔