پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10، 10 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج میں قوم کو خوشخبری دے رہا ہوں کہ بجائے قیمت بڑھانے کے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 10، 10 روپے فی لیٹر کمی کرنے کا اعلان کر رہا ہوں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے کہا کہ 5 روپے فی یونٹ بجلی سستی بھی کر رہے ہیں اور دوسری جگہوں سے سبسڈی کم کرکے اس شعبے میں قوم کو ریلیف دے رہے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آئندہ بجٹ تک پیٹرول ، ڈیزل اور بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں کریں گے۔