شاہین کو درد کش دواکھلا کر فائنل کھلانے سے متعلق شعیب کے بیان پر لالہ نے کیا کہا؟
پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کے شاہین شاہ آفریدی سے متعلق دیے گئے بیان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
نجی ٹی وی شو کے دوران شاہد آفریدی نے شعیب اختر کی ذہنی طور پر مضبوط ہونے کی صلاحیت کو سراہا اور کہا کہ شعیب اختر جسمانی تو نہیں ذہنی طور پر خاصے مضبوط تھے، وہ انجریز ہونے کے باوجود ، درد کش دوائیں کھاکر ، انجیکشن لگواکر بولنگ کرتے تھے اور پھر آؤٹ بھی کرتے تھے شاہد آفریدی نے کہا کہ شعیب اختر نے دنیا کے بلے بازوں کو ہلا کر رکھا ہوا تھا کیونکہ ان کے پاس پیس تھا، اگر ان کی انجریز نہ ہوتیں وہ لوگوں کے سر توڑ دیتے، وہ ایک الگ قسم کا بولر تھا لیکن میں نہیں چاہتا شاہین کو اگر انجریز ہو جائے اور وہ 80 فیصد ریکوری کے ساتھ کھیلے لہٰذا اس کو باقاعدہ احتیاط سے کھلایا جائے۔
دوران شو میزبان نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ حال ہی میں شعیب نے اپنے یوٹیوب چینل پر مشورہ دیا ہے کہ فائنل کے روز شاہین کو درد کش دوا لگاکر کھلا لینا چاہیے تھا آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
اس کے جواب میں سابق کپتان کا کہناتھا کہ ’میں نہیں سمجھتا تھا کہ یہ جائز بات ہے کیوں کہ پین کلر کے سائیڈایفیکٹ ہیں، وقتی طور پر تو درد ختم ہوجاتا ہے لیکن پھر تکلیف بڑھ جاتی ہے‘۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ کے فائنل میچ کے دوان کیچ لیتے ہوئے شاہین آفریدی کا گھٹنا زمین پر لگا تھا جس بعد شاہین آفریدی اپنا اوور مکمل نہیں کرسکے تھے وہ 16 ویں اوور کی ایک گیند کراکر میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد باقی اوور افتخار احمد نے مکمل کیا۔وہ ایک الگ قسم کے انسان تھے کیونکہ اتنی انجریز کے ساتھ کوئی بھی شعیب اختر کی طرح نہیں کھیل سکتا۔