خادم حرمین الشریفین نے ماریطانیہ میں قرآن و سنت سالانہ مقابلے کی منظوری دے دی (اے پی پی)
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق خادم حرمین الشریفین نے ماریطانیہ میں قرآن وسنت کے سالانہ مقابلے کی منظوری مملکت کی اس پالیسی کے تحت دی ہے کہ دنیا بھر میں قرآن و سنت کو فروغ حاصل ہو اور تمام مسلم طلبہ و طالبات قرآن کریم اور احادیث مبارکہ نہ صرف یہ کہ حفظ کریں بلکہ ان کا مفہوم اور مطلب بھی انہیں معلوم ہوں تاکہ وہ خود بھی قرآن وسنت پر عمل کرنے کے قابل بنیں اور دوسروں کو بھی بہتر طور پر مکمل وضاحت کے ساتھ قراآن و سنت پرعمل کرنے کی تلقین کرسکیں
سعودی وزیر اسلامی امورڈاکٹر عبداللطیف آل الشیخ نےبتایا کہ قرآن وسنت کا سالانہ مقابلہ ماریطانیہ میں آئندہ سال 1444ھ کی پہلی سہ ماہی کے دوران ہوگا۔ واضح رہے کہ ماریطانیہ میں قرآن وسنت کے شاہ سلمان مقابلے کا انتظام سعودی وزارت اسلامی امور و دعوت و رہنمائی اور ماریطانیہ کی وزارت اسلامی امور کے اشتراک سے کیا جائے گا