زبیدہ لیڈیز پارک جہانیاں کی تزئین و آرائش کا کام فوری شروع کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی
خانیوال۔ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل کے ہمراہ زبیدہ لیڈیز پارک جہانیاں کا دورہ کیا اور پارک میں تزئین و آرائش کا کام جلد فوری شروع کرانے کا حکم دیدیا. عمر افتخار شیرازی زیر تعمیر سپورٹس اسٹیڈیم بھی گئے جہاں انہوں نے
اسٹیڈیم میں میں رہ جانے والے کام ایک ہفتہ کے اندر مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی-ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہریوں کو بہترین تفریحی اور کھیلوں کی سہولیات فراہمی کرنے کے لئے کوشاں ہےتحصیل جہانیاں کے رہائشی بھی جلد تفریحی سہولیات سے مستفید ہونگے-