صحافتی برادری کے مسائل حل کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے،وزیر اطلاعات
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا بالائی اضلاع میں دریاوں اور ندی نالوں کے پانی میں اضافہ ہوگیا ہے، خوازہ خیلہ کے مقام پر 40872 اور دریائے پانچکوڑہ پر 30222 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ریلے دریائے سوات اور دریائے پانچکوڑہ سے دریائے کابل میں داخل ہوں گے، نوشہرہ اور چارسدہ کے دریاؤں کا ریلہ رات گئے تک پہنچنے کا امکان ہے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ دریاوں کے قریب رہنے والے افراد الرٹ رہیں اور صورتحال سے باخبر رہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہے اور سیاحوں سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ ان دنوں احتیاط کریں۔