ضلعی انتظامیہ خانیوال نے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کر دی
خانیوال(19 ستمبر)ضلعی انتظامیہ نے سرکاری ہسپتالوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کردی
ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی کے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں کے دورے جاری ۔ عمر افتخار شیرازی نے نئے ہفتہ کے آغاز پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کبیروالا کا وزٹ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر عمران ارشد اور ایم ایس ڈاکٹر عمارہ بھی اس موقع پر ان کے ساتھ موجود تھے
ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی اور وارڈز میں طبی سہولیات اور فارمیسی میں ادویات کا جائزہ لیا اورمریضوں اور ان کے ساتھ لواحقین سے طبی سہولیات، ڈاکٹروں کے رویہ،مفت ادویات کی فراہمی بارے استفسار کیا۔
ڈی سی نے وارڈز کی تعمیرات کو بھی چیک کیا اور اسے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ۔ ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے ایم ایس اور ڈاکٹرز کو دستیاب وسائل کےمطابق بہترین سروس ڈیلیوری فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کی جانے والی سرکاری ادویات مریضوں کو مفت فراہم کرنے کی بھی ھدایت کی۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ وزٹس کا مقصد ہسپتالوں کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے اور کسی جگہ غلفت پائی گئی تو ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی۔