بہتر زندگی کے لیے بہترین تیکنیکس
ہر شخص اپنی زندگی کو بہتر بنانا چاہتا ہے چنانچہ بہترین اور کامیاب زندگی گزارنے کے لیے ساری زندگی جدوجہد کرتا رہتا ہے اس کی یہ جدو جہد کامیاب بھی ہو سکتی ہے اور ناکام تھی تاہم عظیم سوچ اور مختلف تیکنیکس کا استعمال کامیابیوں کے دروازے کھول دیتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ عام طور پر ان تیکنیکس کا استعمال ایک خوشحال اور اچھی زندگی کا ضامن ہوتا ہے اب دیکھتے ہیں کہ کون سی تکنیکس زندگی کو خوبصورتی اور تندرستی سے مالا مال کرتی ہیں۔
*ورزش*
صحت مند اور خوبصورت زندگی گزارنے کی پہلی موثر اور ضروری تکنیک ورزش کرنا ہے اگرچہ اس کی اہمیت سے ہر کوئی واقف ہے لیکن بہت کم لوگ اسے اپنی زندگی کا حصہ بناتے ہیں۔ طبی فوائد کے علاوہ یہ ہماری زندگیوں کے لیے ایک بہت فائدہ مند سرگرمی ہے۔ مثال کے طور پر ورزش ہمیں ہوشیار اور خوشحال بناتی ہے یہ نیند کو بھی بہتر بناتی ہے۔ ہاورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو لو گ ورزش کے عادی ہوتے ہیں وہ صحت مند اور اچھی زندگی گزارنے کے قابل بھی ہوتے ہیں ورزش کی بدولت تازہ اور صاف ہوا نظام دوران خون کو صاف ستھرا کر دیتی ہے جس سے سارا جسم بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔ بے شک صحت مند جسم ہی صحت مند شخصیت کی تشکیل کرتا ہے اور نتیجتا صحت مند شخص اچھی، پرسکون اور خوشحال زندگی گزارتا ہے
قدرتی مناظر دیکھنا
ایک تحقیق کے مطابق قدرتی مناظر تناؤ کو کم کرتے ہیں اور ہمیں زیادہ تخلیقی سوچ رکھنے والے لوگ بناتے ہیں انہیں دیکھ کر ہمیں طمانیت اور سکون حاصل ہوتا ہے اور ہماری یادداشت بہتر ہوتی ہے۔ قدرتی نظارے ہمیں معاشرے کا کارآمد رکن بننے میں بھی مدد دیتے ہیں۔
دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ خوشگوار لمحات گزارنا
خوشگوار اور کامیاب زندگی گزارنے کا اگلا بہترین راز اپنوں کے ساتھ خوش گوار لمحات گزارنے میں ہے ہاورڈ یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق دوستوں اور اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا زندگی میں خوشی کے حصول کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ ہمارے اپنوں کے ساتھ ہمارے تعلقات ہماری سوچ سے کہیں زیادہ اہم ہیں۔ معاشرے سے کٹا ہوا محسوس کرنا کسی فرد کو افسردہ اور یہاں تک کہ ہلاک بھی کر سکتا ہے کیونکہ تنہائی دل کی بیماری فالج اور ذیا بیطس جیسی جان لیوا بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ دوست ہماری زندگی کو بہتر بنانے کی کلید ہیں لہذا ان کے ساتھ اچھی خبریں اور جوش و خروش شیئر کرنے سے نہ صرف تعلقات بہتر ہوتے ہیں بلکہ صحت کے حالات بھی بہتر ہوتے ہیں
شکر گزاری کا احساس
شکر گزاری ایک ایسی عادت ہے جو نہ صرف کسی فرد کو خوش کرتی ہے بلکہ اپنے پیاروں کے ساتھ تعلقات کو بھی بہتر بناتی ہے۔ یہ بہترین شخصیت کی تعمیر کرتی ہے اور ہر شکر گزار شخص کی زندگی کو بہتر بناتی ھے جس سے معاشرے پر بھی مثبت اثرات پڑتے ہیں
دھیان
مراقبہ زندگی میں خوشی ، مقصد سماجی حمایت اور توجہ کو بڑھاتا ہے جبکہ غصہ، خوف، مایوسی اور اسی طرح کے ذہنی مسائل کو کم کرتا ہے مراقبہ کی سب سے خوبصورت شکل نماز ہے جو اللہ کے ساتھ تعلق کو مضبوط بناتی ہے اور ہر انسان کو طاقت اور حوصلہ دیتی ہے۔ یہی حوصلہ انسان کو اپنی لائف میں درپیش مشکلات سے نمبرد ازما ہونے میں ممد و معاون ثابت ہوتا ہے۔
مناسب نیند
بہتر زندگی گزارنے کے لیے مناسب نیند لینا بہت ضروری ہے کیونکہ تھکاوٹ محسوس کرنے سے خوش رہنا مشکل ہو جاتا ہے سادہ الفاظ میں نیند کی کمی زندگی میں چڑچڑا پن پیدا کرتی ھے جو بعد میں بہت سی مشکلات کا باعث بنتا ہے۔ بہتر نیند فیصلہ سازی کی صلاحیت کو بہترین بنادیتی ہے جس کے نتیجے میں بہترین شخصیت کی تعمیر ھوتی ہے جبکہ اس کی کمی اپ کو غیر اخلاقی طرز عمل اپنانے پر مجبور کر سکتی ہے
نئی چیزیں سیکھنے کی عادت اپنائیں
سب سے زیادہ دلچسپ لوگ وہ ہیں جو زندگی میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ وہ ایک خول میں بند نہیں رہتے ہیں۔ وہ خود کو ذاتی اور پیشہ وارانہ طور پر ترقی دینے کے لیے سیکھنے کے مواقع تلاش کرتے رھتے ہیں دوسری زبانیں سیکھنے سے انسان کا دماغ تیز ہوتا ہے۔ موسیقی کے اسباق ذہانت میں اضافہ کرتے ہیں اپنے عقائد کے بارے میں علم ذہن کو مضبوط کرتا ہے اپنے اپ کو مشکل حالات میں رکھنے سے قوت ارادی میں اضافہ ہوتا ہے اور ذہانت کی یہ عادات مقابلے میں انسانی کامیابی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یاد رہے سیکھنے کا عمل زندگی بھر جاری رہنا چاہیے کوئی بھی عمر اپ کو کچھ نیا سیکھنے سے نہیں روک سکتی اور یہ بہتر زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ ہے
اعتدال پسندی
اعتدال زندگی میں سکون کا باعث بنتا ہے یہ انسان کو بہت سے ذہنی اور جسمانی مسائل سے بھی بچاتا ہے
ہنسنا
زندگی میں مزاح کا مناسب استعمال لوگوں کو عام لوگوں کے مقابلے میں بیماریوں کے خلاف زیادہ مدافعتی بناتا ہے جس سے دل کے دورے اور فالج کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ مسکراہٹ اور ہنسی زندگی کو خوشگوار بناتی ہے۔ ہنسی ایک وٹامن کی طرح ہے جو انسانی رشتوں کو بھی مضبوط بناتی ہے۔
پر امید رہیں
امید ہر امید پرست کو صحت خوشی اور لمبی زندگی جیسی نعمتیں دیتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ مشکل وقت میں مثبت ذہنیت اپنانے سے کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ یہاں تک کہ یہ عادت کم خود اعتمادی رکھنے والوں کی کارکردگی میں بھی اضافہ کرتی ہے
زندگی کو اسان بنائیں
ایک سادہ طرز زندگی نہ صرف انسان کو بہت سے ذہنی مسائل سے بچاتا ہے بلکہ بہت سی برائیوں سے بھی بچاتا ہے۔ لہذا بہترین ، خوشگوار اور منظم زندگی گزارنے کے لیے سادگی اختیار کریں۔ اپ کا سادہ طرز زندگی نہ صرف اپ کی صحت اور خوشگوار زندگی کو یقینی بنائے گا بلکہ یہ اپ کے معاشرے کو ایک بہترین معاشرہ بھی بنائے گا۔
جلد بازی کے بجائے صبر کو اپنائیں
یقینا کوئی کام فوری طور پر نہیں کیا جا سکتا۔ لہذا مایوسی کے احساس کو اپنے اوپر غالب نہ انے دیں۔ سفر میں تاخیر، لوگوں کی نااہلی یا دیگر رکاوٹیں جو اپ کے کنٹرول سے باہر ہیں، جیسے مسائل پر بے صبری سے رد عمل دینے سے گریز کریں کیونکہ بے صبری سے دیئے گئے ردعمل کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ اضطراب اور بے صبری ذہنی تناؤ پیدا کرتی ہے جو انسانی جسمانی دفاعی نظام کو کمزور کرتی ہے اور اس کے نتیجے میں انسان چڑچڑا ہو جاتا ہے یہ چڑچڑا پن ہائی بلڈ پریشر، دل پر دباؤ اور رشتوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ لہذا صبر کریں۔
فیصلہ سازی
سینکڑوں کامیاب لوگوں کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ ان سب کی ایک عادت مشترک ہے اور وہ ہے فیصلہ کرنے کی ان کی صلاحیت جیسا کہ کہا جاتا ہے غلط فیصلہ کرنا بالکل بھی فیصلہ نہ کرنے سے بہتر ہے۔ بروقت فیصلے زندگی کو اسان بناتے ہیں۔
ہمت نہ ہاریں
بہترین زندگی گزارنے کے لیے فوری فیصلے کرنے کی صلاحیت کے ساتھ ساتھ اپنے اندر ناکامیوں سے پریشان نہ ہونے کا احساس پیدا کریں کیونکہ زیادہ تر لوگ اچھی شروعات کرتے ہیں لیکن ختم کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ لوگ ناکامی کی پہلی علامات پر ہار مان لیتے ہیں لہذا اپنے اپ کو اس وقت تک مت روکیں جب تک کہ اپ کا مقصد حاصل نہ ہو جائے۔ یاد رہے کہ زیادہ تر کامیاب افراد اپنی ناکامیوں کا سامنا کرنے اور ان پر قابو پانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہی صلاحیت ان کی زندگی کے لمحات کو خوبصورت اور خوشگوار بناتی ہے