پاکستان کی معیشت بہتری کی جانب گامزن
پاکستان اورشمالی یورپ کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں اضافہ،شمالی یورپ کوبرآمدات میں 13.90 فیصد ، درآمدات میں 24.22 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بنک کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق پاکستان اورشمالی یورپ کے ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے پہلے 7ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے