خانیوال میں جشنِ بہاراں کا دوسرا روز: سمارٹ مشاعرہ کا انعقاد
ڈپٹی کمشنر خانیوال سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ شعر گوئی ایسا فن نہیں جسے سیکھا جا سکے یہ قدرت کی جانب سے عطا ہوتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ خانیوال کی زرخیززمین کے شعراء کو ملکی اور عالمی سطح پرمتعارف کرانے کے لئے ادبی سرگرمیوں کا سلسلہ شروع کر رہی ہے جسے تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے یہ بات جشنِ نہاراں کے دوسرے روز ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پٹرولیم ایسوسی ایشن اور فلور ملزایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سمارٹ معاشرہ سے خطاب کے دوران کہی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر افتخار شیرازی، اسسٹنٹ کمشنر بختیار اسماعیل سمیت سرکاری افسران ، سول سوسائٹی کی شخصیات، وکلاء نمائندگان، صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ سینئیر صحافی و شاعر طاہر نسیم نے سٹیج سیکریٹری کے فرائض سر انجام دیے۔ محفلِ مشاعرہ میں عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے والے شاعر خالد مسعود نے خصوصی شرکت کی اور اپنا مزاحیہ کلام پیش کر کے سامعین سے داد سمیٹی۔ اس موقع پر ملکی اور مقامی شعراء کرام عمر رضا شہزاد، ندیم ناجد، ندا فاطمہ، امتیاز علی اسد، سہیل عابدی، ڈاکٹر یوسف سمرا، فخر لالہ، عطاء شہزاد اور حمزہ شاہ نے بھی اپنا کلام پیش کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے شاندار مشاعرہ کے انعقاد پر انتظامی کمیٹی کو مبارکباد دی اور مئی میں بھی محفلِ مشاعرہ کرانے کا اعلان کیا۔