خانیوال صوبائی حلقہ پی پی 209 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں
خانیوال12 اکتوبر.صوبائی حلقہ پی پی 209 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گئیں-الیکشن کمیشن نے اس سلسلہ میں امیدواروں کو ضابطہ اخلاق پر عمل کا پابند کردیا-ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید ندیم حیدر نے ڈی سی عمر شیرازی اور ڈی پی او جلیل عمران کے ہمراہ امیدواروں اور ان کے نمائندگان سے میٹنگ کی-اجلاس میں الیکشن کمیشن اور ضلعی انتظامیہ و پولیس کے افسران بھی موجود تھے -ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے اجلاس میں امیدواروں انکے نمائندگان کو الیکشن سے قبل، دوران اور بعد میں ضابطہ اخلاق بارے آگاہ کیا اور کہا کہ تمام امیدوار ضابطہ اخلاق کی پابندی کریں-الیکشن کمیشن ضلعی انتظامیہ سے مل کر ووٹرز کے لئے بہترین انتظامات یقینی بنائے گا-انہوں نے مزید کہا کہ 16 اکتوبر پولنگ ڈے پر حلقہ میں 173 پولنگ اسٹیشنز اور 560 پولنگ بوتھس قائم کیئے جائینگے-ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی کا کہنا تھا کہ
ضلعی انتظامیہ ضمنی الیکشن انتظامات میں الیکشن کمیشن سے مکمل تعاون کریگی-