خانیوال میں موٹر سائیکل ریسکیو سروس کا افتتاح ھو گیا
خانیوال29ستمبر.وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کی ہدایت پر ضلع خانیوال میں بھی ریسکیو 1122 موٹر سائیکل سروس کا آغاز ہوگیا حکومت پنجاب نے پہلے مرحلہ میں خانیوال کے لئے 28 موٹربائیکس بھجوادیئے ہیں ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے ریسکیواسٹیشن 1122 پر منعقدہ تقریب میں موٹر سائیکل ریسکیو سروس کا افتتاح کیا-موٹر سائیکل سروس ہنگامی صورتحال میں شہروں کے ساتھ دور دراز علاقوں میں آسان رسائی کا سبب بنے گی -افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد خالد بھی موجود تھے-
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر موٹر بائیکس اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے دستیاب مشینری کا بھی معائنہ کیا اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ریسکیورز کے جذبہ کی تعریف کی-اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس سے ریسپانس ٹائم میں مزید بہتری آئیگی ریسکیو بائیکس پر فرسٹ ایڈ کا تمام سامان موجود تھا-