خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زارمحکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خانیوال کے زیر اہتمام سیمینار کا انعقاد
خانیوال08مارچ()ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم صنعت زارمحکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال خانیوال کے زیر اہتمام ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں محمد عمر ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خانیوال، حنا رحمان سیکٹری آر ٹی اے خانیوال، فوزیہ برکت انچارج دارلاامان خانیوال اور سماجی تنظیموں کے ممبران نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد عمر نے دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خوبصورت اور پرامن معاشرے کی تشکیل کیلئےخواتین زندگی کے ہر میدان میں اپنا رول ادا کر رہی ہیں۔ حنا رحمان نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو اپنے حقوق کا ادراک ہونا چاہیے فوزیہ برکت نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام خواتین کو تعلیم کے میدان میں مزید آگے آ کر اس ملک کے ترقی میں اپنا رول ادا کرنا چاہیے۔پروگرام کے اختتام پر کیک کاٹا گیا