فلڈ ڈونرز فیملی چلڈرن گالا میں اکٹھا ہونے والا سامان ڈیرہ غازیخان میں متاثرین پہنچادیا گیا۔مزید اسامان بھی بھجوایا جائے گا۔ عمر افتخار شیرازی
فلڈ ڈونرز فیملی چلڈرن گالا میں اکٹھا ہونے والا سامان ڈیرہ غازیخان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچادیا گیا۔ سامان میں 120 ٹینٹس، کپڑے، کمبل، راشن،پانی و دیگرضروری سامان شامل تھا۔ ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سامان
دی این جی اوز ورلڈ کے ذریعے گزشتہ ہفتہ بھجوایا تھا ۔ ڈپٹی کمشنر عمر افتخار شیرازی نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کے بعد ڈیمانڈ کے مطابق سامان متاثرہ اضلاع میں بھجوایا جارہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خانیوال سے مزید امدادی سامان بھی سیلاب زدہ بھائیوں کو بھجوایا جائے گا۔ عمر افتخارشیرازی نے کہا کہ مخیر حضرات سامان ضلعی انتظامیہ کے زریعے ہہنچائیں تاکہ محفوظ ہاتھوں تک پہنچ سکے۔