گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں ہسٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تاریخ اور ثقافت کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد
خانیوال -گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں ہسٹری ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تاریخ اور ثقافت کے عنوان سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی کالج ھذا کی سابق پرنسپل محترمہ عابدہ فاطمہ تھیں اس موقع پر شعبہ تاریخ کی طالبات نے تاریخی واقعات کو ماڈلز کی صورت میں پیش کیا اس کے ساتھ ساتھ طالبات نے پاکستان کے سارے صوبوں بشمول کشمیر اور شمالی علاقہ جات کے کلچر کو ماڈلز اور ٹیبلوز کے ذریعے اجاگر کیا۔ مہمان خصوصی پروفیسرعابدہ فاطمہ نے طالبات اور اساتذہ کی کارکردگی کو سراہااورپروگرام کو بہت مفید اور معلوماتی قرار دیتے ہوئے پاکستانی ثقافت کے معدوم ہوتے ہوئے سارے رنگوں کو موجودہ دور میں تروتازہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ قائم مقام سربراہ ادارہ شازیہ قادری نے اساتذہ اور طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاکستانی کلچر کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زوردیا۔ صدر شعبہ تاریخ حامدہ فاطمہ نے تاریخ کی اہمیت اور عالمی تاریخی واقعات اور پہلی دس مشہور مضبوط حکومتوں کے بارے حاضرین کو آگاہ کیا۔