سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ضلع خانیوال کی طرف سے رفاہی ادارہ پاکستان لائنز یوتھ کونسل خانیوال کے تعاون سے این جی اوز کے لیے کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ کا انعقاد
خانیوال۔ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ضلع خانیوال کی ہدایت پر سوشل ویلفیئر آفیسر محمد مزمل نے رفاہی ادارہ پاکستان لائنز یوتھ کونسل خانیوال کے تعاون سے این جی اوز کے لیے کپیسٹی بلڈنگ ورکشاپ کا انعقاد کیا ۔ جس میں خانیوال سے تعلق رکھنے والی این جی اوز کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مسٹر غازی طاہر نے این جی اوز سے متعلقہ تمام ریکارڈ پر تفصیلی بات کی۔ مسٹر محمد مزمل نے این جی اوز کی آن لائن رجسٹریشن کا مکمل طریقہ کار بتایا۔ اس مقصد کے حصول کے لئے ملٹی میڈیا سے استفادہ کیا گیا ۔ شرکاء نے بھرپور سوالات کیے اور ورکشاپ کو نہایت موثر قرار دیا ۔